کامیاب ازدواجی زندگی کا نسخہ

ازدواجی زندگی کی کامیابی

تعریف کرنا, اظہار کرنا, معاف کرنا ,سننا

سب سے پہلے یہ جانا ضروری ہے کہ یہ مرد اور عورت کے درمیان انتہائی مضبوط اور مقدس رشتہ ہوتا ہے جو نکاح میں اللہ کو حاضر ناظر مان کر ایک دوسرے کی اچھائیوں اور برائیوں کے ساتھ قبول کیا جاتاہے.

تعریف ۔ اس رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی تعریف کرنا آتی ہو جو اس رشتے کی کامیابی کا راستہ ہے۔

میاں کو چاہے وہ اپنے بیوی کے حسن کی اخلاقی کی کھانا کی تعریف کریں اور پھر بیوی پر بھی یہ لازم ہے کے وہ اپنے میاں کے حسن کی اخلاق کی بہادری کی کامیابی کی تعریف کرے ایسا کرنے سے اس رشتے میں مزید مضبوط آتی ہے.

اظہار۔
میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت کا اظہار کرے ہم دنیا کے تمام چیزوں سے محبت کا اظہار کرتے ہیں لیکن جب بات آتی ہے اپنی زندگی کی تو یہاں ہم کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہیں میاں بیوی کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے ک ساتھ اظہرے محبت کو بار بار بیان کرے.

معاف ۔اس مقدس رشتےمیں سب سے اہم اور ضروری ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا بھی آنا چاہیے ہم اپنی زندگی میں ہزاروں غلطیاں کرتے ہیں اور خود کو معاف بھی کر دیتے ہیں لیکن جانے انجانے میں اگر ہمارے ہم سفر سے کوئی غلطی سرزد ہو جاتی ہے.تو ہم اسے اپنی انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم معاف کردیں اور اس کی اصلاح کریں تک کے آیندہ یہ غلطی نا ہو.

سننا ۔ ہمیں ایک دوسر ے کو سننے کی عادت بھی ڈالنی چاہیے اگر اس رشتے میں کوئی مسلہ پیدا ہو جائے
تو دونوں کو چاہیے کہ بیٹھ کر صبروتحمل سے ایک دوسرے کی بات سنے اور مسلے کو حل کریں
اللہ تعالٰی سب پے اپنی رحمت فرمائے امین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here