وہ چار کام جو آپ کے تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں (خدیجہ تحریم)

وہ چار کام جو آپ کے تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں

انسان ایک معاشرتی حیوان ہے۔ وہ چاہے جتنا مرضی تنہائی  پسند ہو، اس کا واسطہ معاشرے کے لوگوں کے ساتھ پڑتا رہتا ہے۔ لیکن ہم میں سے اکثر لوگوں کے تعلقات آپس میں اچھے نہیں ہوتے۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں۔ لیکن آج ہم بات کریں گے ان کاموں کی، جن کو عمل میں لا کر ہم لوگوں کے ساتھ مضوط اور خوشگوار تعلق قائم  کر سکتے ہیں:۔

1۔ مسکرائیں :
مسکراہٹ آپ کی شخصیت کو اعتماد بخشتی ہے۔ اس سے لوگوں پر آپ کا نفیس اور سلجھا ہوا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ لیکن بلاوجہ اور ضرورت سے زیادہ مسکرانے سے گریز کریں۔

2۔ شکرگزاری سیکھیں:
جو انسان اللہ کے بندوں کا شکرگزار ہوتا ہے، وہ اللہ کا بھی شکرگزار ہوتا ہے۔ آپ کے اردگرد ایسے بہت سے لوگ ہوں گے جنہوں نے مشکل وقت میں آپ کو سہارا دیا ہوگا،آپ کی مدد کی ہوگی، آپ کا فرض ہے کہ ان کا شکریہ ادا کریں۔ اس سے ان لوگوں کو احساس ہوگا کہ آپ ان کے قدردان ہیں، لہذٰا وہ کبھی آپ کو کھونے کی کوشش نہیں کریں گے۔

3۔ غلطی پر معذرت کریں:
انسان خطا کا پتلا ہے۔ ہم سب جانے انجانے میں بہت ساری غلطیاں کردیتے ہیں۔ اعلیٰ ظرف وہی ہے جو بجائے   اکڑ دکھانے کے اپنی غلطی کو تسلیم کرے اور شاٸستہ انداز میں معذرت کر لے۔ آپ دیکھیں گے کہ اس عمل سے لوگ آپ کو بہت پسند کرنے لگیں گے۔

4۔ اچھے کام کو سراہیں:
انسان جتنا مرضی کامیاب ہو جائے ، اپنی تعریف سن کر خوش ہوتا ہے۔ آگے بڑھنے کے لیے ایک تھپکی، تعریف کے دو بول، انسان کی ضرورت ہوتے ہیں۔ آپ کی بہن اچھا کھانا بناتی ہے، آپ کا بھائی  آپ کی مدد کرتا ہے، آپ کے والد والدہ آپ سے محبت کرتے ہیں، ان کو ضرور سراہیں۔ آپ کی محبت مزید بڑھے گی۔ اپنے دوستوں اور اردگرد کے لوگوں کی خوبیوں کو سراہیں۔ وہ آپ کی قدر کریں گے۔ لیکن یاد رکھیے، خوشامدی باتوں سے ہمیشہ گریز کریں۔

مسکرایے  اور خوشیاں بانٹیے!

خدیجہ تحریم

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here