پاکستان سٹاک ایکسچینج 40,000 کی سطح عبور کر گئی

stock exchange
OLYMPUS DIGITAL CAMERA

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پچھلے 1 ماہ  سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے –

پاکستان  اسٹاک ایکسچینج پچھلے 2 سال سے نشیب و فراز  کا شکار رہی ہے لیکن حال ہی میں جہاں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی مارکیٹیں زبر دست مندی کا شکار ہوئی ہیں  وہاں پاکستان

گورنمنٹ  کی بہتر پولیسیوں کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل بلندی کی طرف جا رہی ہے – پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے بہت سے ریکارڈ قائم کئے ہیں  اور حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دنیا کی دوسری بہترین مارکیٹ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے-

 آج  مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈکس 283پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40,000 کی  سطح  کو عبور کر گیا  –

یاد رہے کے  کورونا کی صورت حال کے بعد پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کی سٹاک   ایکسچینج میں بہت بہتری دیکھنے میں آئی ہے-اگر پاکستان  اسٹاک ایکسچینج اسی طرح ترقی کرتی رہی تو بہت جلد پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو جائے گا- 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here