بالوں کو خوبصورت بنانے کے نہایت آسان طریقے

بالوں کو خوبصورت بنانے کے نہایت آسان طریقے

بال ہماری خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں آجکل ہر لڑکی کی خواہش ہے کہ اُس کے بال لمبے اور خوبصورت ہوں جس کی وجہ سے وہ طرح طرح کے شیمپوز استعمال کرتی ہیں اور کیمیکل کی وجہ سے اپنے بالوں کی چمک اور خوبصورتی کھو دیتی ہیں لیکن آج میں آپ کو آج بالوں کو خوبصورت بنانے کے نہایت آسان طریقےبتاؤ ں گی جس سے آپ کے بال لمبے اور خوبصورت ہوں گے۔

بالوں کو خوبصورت بنانے کے نہایت آسان طریقے…..

بال بڑھانے کا طریقہ:   ناریل کا تیل ایک تولہ بھر، انڈے کا تیل مکھن ان سب کو خوب مملا کر تین گھنٹے بعد بیڑی کے پتوں کا نچوڑ لیکر سر دھو لیں۔

بالوں سے خشکی کا خاتمہ:   اگر بالوں میں خشکی ہے تو سرسوں کا تیل لے کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر جھاگ بنا لیں خشکی ختم ہو جا ئےگی بالوں میں چمک آ جا ئےگی

بال محفوظ رکھن ے کی ترکیب:   سیکا کائی،  ماش کی دال اور میتھی سب مکس کر کے باریک پیس لیں پھر اس سے سر دھو لیں اس سے بال جھڑنا بند ہو جائیںگے بالوں کا سفید ہونا بھی رُک جائےگا  اوربال چمکدار ہو جائیںگے

بے رنگ بالوں کے لیے:    ایک چھٹانک دہی میں ایک لیموں کا رس اور ایک انڈہ ملا لیںبالوں میں اچھی طرح سے لگا ئیں اور دو گھنٹے بعد صاف پانی سے دھو لیں۔

خشک بالوں کے لیے:   ۱۔ ایک کپ ناریل کا تیل لیکر اسمیں دو چمچ بیسن یا ایک چمچ سکا کائیملا کر اسکا پیسٹ  بنا لیں اور سر کی جلد پر ہلکے ہاتھوں سے اس کا پانچ منٹ تک مساج کریں اس کے بعد پانچ منٹ تک اسی طرح چھوڑ دیں پانچ منٹ بعد سر کو صاف پانی سے دھولیں

۲۔ زیتون اور سرسوں کا تیل برابر مقدار میں ملا لیں اور سر پر مالش کریں اسکے علاوہن ہفتے میں ایک مرتبہ اانڈے کی زردی اور انڈے کی سفیدی خوب پھینٹ کر اسکی جھاگ نکال لیں اور سر میں اچھی طرح مالش کریں پھر نیم گرم پانی سے سر دھو لیں۔

۳۔ باریک پیسی کالی مرچیں، دس گرام لیموں کا عرق، بیس گرام کچا دودھ تینوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور سرپر لگائیں دو گھنٹے لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں یہ عمل ہفتے میں دو مرتبہ دوہرائیں۔

دہی میںن شکر ملا کر لگانے سے خشکی میں افاقہ ہوتا ہے۔

ایک چمچ مہندی، ایک چمچ سرسوں کا تیل، ایک چمچ دیسی انڈہ اور آدھے لیموں کا رس انکو ملا کر چند گھنٹے کے لیے سر پر لگائیں اور پھر بال دھو لیں تین چار ماہ بعد یہ ٹوٹکہ کر لیا کریں تو کبھی خشکی نیہیں ہو گی۔

سر میں خشکی ہو تو چقندر کو کاٹ کر پتوں سمیت اُبال لیں اور اس پانی کو شیمپو کی طرح لگا کر بال دھوئیں اور اگر چند گھنٹے لگا رہنے دیں تو زیادہ مفید رہے گا اور پھر سے دھو لیں اس سے بال مضبوط، گھنے اور سکری بھی دور ہو جاتی ہے۔

کبھی کبھی نیم گرم پانی میں لیموں کا رس اور سرکہ ملا کر سر دھو لیا کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here