چہرے کی جھریوں کو دور کرنے کے لیے 10 بہترین ٹوٹکے…….

چہرے کی جھریوں کو دور کرنے کے لیے 10 بہترین ٹوٹکے

اپنے چہرے پر جھریاں دیکھنا کس کو اچھا لگتا ہوگا؟ خاص طور پر تب جب عمر زیادہ بھی نہ ہو اور نوجوانی کا وقت ہی ہو۔ تاہم ان جھریوں کو چھپانے یا ختم کرنے کے لیے لوگ اکٹر مہنگی کریموں کا استعمال کرتے ہیں۔اگر آپ بھی ایسا ہی کچھ سوچ رہے ہیں تو جھریوں سے نجات کےدس طریقے جو کے قدرتی ہیں ان کر بھی آزما کر دیکھ لیں ہو سکتاہےاس سے آپ کو فائدہ ہو۔

چہرے کی جھریوں کو دور کرنے کے لیے 10 بہترین ٹوٹکے

۱۔ اگر گالوں پر جھریاں ہوں تو اسکے لیے بادام یا سرسوں  کے تیل کی مالش کرنی چاہیے۔گالوں پر تیل لگا کر انگلیوں کے پوروں کی مدد سے دائرے کی شکل میں مالش کریں۔

۲۔ ہفتے میں ایک دو بار انڈے کی سفیدی فیس پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو لیں۔

۳۔ کبھی کبھی برف کا ٹکڑا لے کر سارے فیس پر آہستہ آہستہ ملیں پھر خودبخود خشک ہونے دیںایسا کرنے سے جلد تن جاے گی۔

۴۔رات کو سونے سے پہلےاپنی آنکھوں کے گرد پپوٹوں پر کریم لگا کر ایک چمچ کی پشت سے آنکھوں کے اوپر اور نیچے نرمی سے ملیں۔ آنکھوں کے گرد جھریوں کو دور کرنے کا موثر علاج ہے۔

۵۔زیتون کا تیل ایک چمچ، کیسٹرآءل ایک چمچ، گلیسرین ایک چوتھاءی چمچ۔ ان سب کو ملا کر فیس پر لگاءیںدس منٹ بعد صاف کر لیں چہرے کی جھریاں ختم ہو جاءیں گی۔

۶۔انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمکچ شہد ملا لیںاسے فیس پر لگانے سے کیل،مہاسے اور دانے دور ہو جاتے ہیں۔

  • ۷۔چھاءیوں پر دودھ کی جھاگ لگاءیں۔

۸۔ دہی چہرے کی چھاءیوں کو دور کرتا ہے۔

۹۔ انڈے کی سفیدی میں چنے کی دال باریک پیس کر کریم بنا لیں اور چہرے پر ملیں دس منٹ بعد منہ دھو لیں۔

۱۰۔لیموں کے عرق میں ملتانی مٹی پیس کر چہرے پر لیپ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here