کمر کی تکلیف سے پریشان مرد و خواتین کے لیے خوشخبری چند نہایت آسان ٹپس جو دیں آپ کو کمر درد سے مکمل نجات-

کمر کی تکلیف سے پریشان مرد و خواتین کے لیے خوشخبری چند نہایت آسان ٹپس جو دیں آپ کو کمر درد سے مکمل نجات

کمر کی تکلیف سے پریشان مرد و خواتین کے لیے خوشخبری چند نہایت آسان ٹپس جو دیں آپ کو کمر درد سے مکمل نجات ۔
درد اور تکلیف انسان کی زندگی کا حصہ ہیں۔۔جیسے ہی انسان پیدا ہوتا ہے کسی نہ کسی درد یا تکلیف میں مبتلا رہتا ہے۔انہی میں ایک تکلیف کمر کی ہے کمر کی تکلیف کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ناقص غذا کا استعمال, جسمانی کمزوری, بڑھتی عمر کے اثرات اور بہت سی وجوہات شامل ہیں۔
کمر کا درد جب شدت اختیار کر جاتا ہے تو عام انسان کی برداشت سے باہر ہو جاتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ کمر کا درد اگر پہلوان کو بھی ہو جائے تو بھی تکلیف سے بے بس ہو جاتا ہے۔کمر درد کی صورت میں انسان چلنے پھرنے اٹھنے سونے لیٹنے غرض ہر طرح سے تکلیف کا شکار رہتا ہے۔انسان بستر پر لیٹ جاتا ہے اور روزمرہ کے کام انجام دینا اس کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔


کمر درد کی وجوہات


* ایسے افراد جن کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ انھیں زیادہ دیر تک کرسی پر بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے عموما کمر درد کا شکار ہو جاتے ہیں۔
* جسم میں یورک ایسڈ کی زیادتی بھی کمر درد کی ایک اہم وجہ ہو سکتی ہے
* جن افراد کو قبض کی شکایت ہو وہ بھی کمر درد کی تکلیف میں مبتلا نظر آتے ہیں
* بڑھتی عمر کے ساتھ ریڈ کی ہڈی کے مہروں کے درمیان وقفہ آ جاتا ہے جو کہ کمر درد کا باعث بنتا ہے۔
* ناقص غذا کا استعمال جسمانی کمزوری کا باعث بنتا ہے ایسے افراد بھی اکثر کمر درد کی شکایت رہتی ہے


کمر درد کی صورت میں مختلف پرہیز-
* کمر درد کی صورت میں میں تلی ہوئی اشیاء کولڈ ڈرنکس چاول بیکری کی اشیاء دال ماش اور بادی خوراک سے مکمل طور پر پرہیز کریں۔
* گھر میں خود علاج سے پرہیز کریں اور کیسے معالج  سے رابطہ کریں۔لگاتار پین  کلرز کا استعمال آپ کے معدے کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے-


کمر درد کے لئے مختلف تجاویز اور علاج-
* روزانہ صبح ہلکی پھلکی ورزش کو اپنا معمول بنائیں-
* درد کی جگہ پر گرم کپڑے یا گرم تیل سے ٹکور کریں۔
* نرم بستر کا استعمال اکثر کمر درد کا باعث بنتا ہے۔فرش پر سونا یا کسی سخت جگہ پر سونا کمر درد سے نجات میں مدد کرتا ہے۔
* زیادہ وزن نا  اٹھائیں یہ آپ کے جوڑوں کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور کمر کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
* بار بار سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے گریز کریں-
* موسم سرما میں سر کمر درد کی شکایت بڑھ جاتی ہے ۔میتھی دانے کا استعمال اس درد میں افاقہ کے لئے بے حد مفید ہے-
* سردیوں میں انجیر اور اخروٹ کا استعمال بھی کمر درد سے نجات میں فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here