زیرہ کے شربت کا استعمال جہاں ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے وہی ہماری جلد سے داغ ،دھبوں اور

زیرہ کے یہ حیران کن فواید آپ کو زیرہ کے استعمال پر مجبور کر دیں گے

زیرہ نا صرف ہمارے کھانوں کو زائقہ بخشتا ہے  بلکہ اس کا روزانہ استعمال ہماری صحت کے لیے نہایت مفید ہے۔
روزانہ زیرہ کے شربت/قہوہ کا استعمال جہاں ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے وہی ہماری جلد سے داغ ،دھبوں اور چھائیوں کا خاتمہ کر کے ہماری خوبصورتی کو بھی نکھارتا ہے۔
زیرہ کے شربت/قہوہ کے فوائد درج زيل ہیں :

زیرہ کا پانی تیزابیت اور اپھارہ سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے ، اور بد ہضمی سے نجات دلاتا ہے۔

زیرہ کے پانی کا روزانہ استعمال ہماری قوت مدافعت کو بڑھاتا ہےاور ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

زیرہ کا پانی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے ۔ روزانہ نہار منہ اس کو پینے سے بلڈ شوگر لیول میں کمی ہوتی ہے ۔

موٹاپے سے نجات کے لیے زیرہ کا پانی نہایت آزمودہ ٹوٹکا ہے ۔

ہماری جلد کو نرم ، کومل اور ہموار رکھنے کے لئے زیرہ کا پانی بہت ضروری ہے۔

بالوں کو گھنا اور مضبوط کرتا ہے اور گرنے سے روکتا ہے ۔

استهما اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے نهايت مفید ہے ۔

زیرہ کا پانی قانونی طور پر کینسر کے انسداد ہے۔

زیرہ کا شربت /قہوہ بنانے کا طریقہ :

زیرہ کا پانی تیار کرنے کے لیے پہلے پین میں پانی گرم کرنا شروع کریں اور اس میں ایک چمچ یا دو چمچ زیرہ ڈالیں۔
اب پانی کو 10 – 5 منٹ کے لیے اُبال لیں ۔ چولہا بند کریں اور پانی کو چھان لیں ۔اب اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس ،دار چینی پاؤڈر اور حسبِ زائقہ شہد شامل کریں ۔

بہترین نتائج کے لیے صبح کے وقت خالی پیٹ پر اس سے لطف اٹھائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here