اب بڑھاپے میں کم عمر نظر آئیں ، چہرے کی جھریوں کا خاتمہ

0
170
اب بڑھاپے میں کم عمر نظر آئیں

ورزش صحت کے لیے بہت اہم ہے بڑھتی عمر کے ساتھ مسلز کی ورزش ضرور کریں اس سے نہ صرف چہرے کی تازگی برقرار رہے گی بلکہ چہرے پر بڑھاپا بھی نظر نہیں آئے گا-

چہرے کے مسلز کی ورزش کے آسان اور آزمودہ طریقے : انہیں آزمائیں  اور بڑھاپے میں بھی جوان نظر آئیں-

چہرہ :

منہ کے اردگرد مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے منہ کو ہلکا سا گولائی میں جس حد تک کھول  سکتے  ہیں  کھولیں ، اس عمل کو پانچ بار دہرائیں-

آنکھیں :

سر کو سیدھا کر لیں ، پھر جس طرح گھڑی کی سوئیاں چلتی ہے ، اس طرح آنکھوں کو گمائیں ، پھر آنکھیں نیچے جھکا کر چاروں جانب گمائیں اس عمل کو چار بار دہرائیں-

گردن :

گردن کے مسلز کے لیے نچلے دانتوں کو آگے کی طرف کر کے کاندھے ڈھیلے چھوڑ دیں ، پھر نچلے ہونٹ کو آگے کی طرف کرتے ہوئے نچلے جبڑے کو اوپر نیچے کریں اس ورزش کو تین بار کریں-

جھریاں:

چہرے پر جھریاں پڑنے کی سب سے بڑی وجہ خشک جلد اور غذا اچھی نہ ہونا ہے ۔ غذا ایسی کھائیں جس میں وٹامن ، کیلشیم اور پروٹین شامل ہو پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اس سے جلد خوبصورت ہوتی ہے-

اپنا جبڑا دائیں ، بائیں گھمائیں یہ ورزش لٹکی ہوئی ٹھوڑی کے لیے مفید ہے-

دونوں ہاتھ چہرے پر رکھ کر ہاتھوں کو حرکت دیے بغیر انگلیوں سے آنکھوں کے نیچے کے عضلات کو کھینچیں اور پھر ڈھیلا چھوڑ دیں اس سے آنکھوں میں خون کا اضافہ ہو گا-

ان ورزشوں سے چہرے کی جھڑیا ں کم ہوجائیں  گی اور  ان پر عمل کر کے خواتین کم عمر نظر آسکتی ہیں –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here