بغیر دوائی استعمال ، سر درد کا آسان علاج

48
بغیر دوائی استعمال ، سر درد کا آسان علاج

بغیر دوائی استعمال ، سر درد کا آسان علاج

آج کے دور میں سر کا درد عام سی بیماری ہو گئی ہے لیکن کبھی بھی یہ بیماری شدت اختیار کر کے مائیگرین کی شکل اختیار کر لیتی ہے آج کل لوگ سر کے درد کو دور کرنے کے لیے گولیاں کھا لیتے ہیں یہ وقتی طور پر ان کو آرام تو پہنچا دیتی ہے لیکن یہ گولیاں انتہائی نقصان دہ ہوتی ہے سر درد کی گولیوں میں کوڈین موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے-
ہمیشہ ایسے طریقوں کو استعمال کریں جو فائدہ دیں اور ان کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہ ہوں-

سر کا مساج کرنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور سر درد میں آرام ملتاہے روزانہ 10 منٹ سر کا مساج کریں اس سے خون کی روانی بھی ٹھیک ہوتی ہے-

•جس شخص کے سر میں درد ہو وہ ایک چٹکی نمک زبان پر رکھ لے اور 5 منٹ کے بعد ٹھنڈا پانی پی لے سر درد دور ہو جاۓ گا-

•سر کے بالوں کو جکڑ کر رکھنابھی سر میں تکلیف پیدا کرتا ہے سر کے درد کے وقت خواتین کو چاہئیے کہ بالوں کو ڈھیلا کر دیں تاکہ مسلز کو آرام مل سکے-

• تولیہ میں برف کے چند ٹکرے لپیٹ کر 20 منٹ کے لیے ماتھے پررکھیں سر درد میں واضح کمی محسوس ہو گی-

نوٹ ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس علاج کو ہرگز نہ آزمائیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here