کیا آپ جانتے ہیں کے پالک جلد کو جھریوں سے بچاتی ہے ؟

20
کیا آپ جانتے ہیں کے پالک جلد کو جھریوں سے بچاتی ہے

پالک ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا بھر میں دستیاب ہے اس میں بے شمار غذائی اجزا موجود ہیں اس میں وٹامن اے ، میگنیشیم ، آئرن ، کیلشیم ، وٹامن سی موجود ہے-

ایک پیالی پالک میں 20 فیصد غذائی ریشہ موجود ہوتا ہے جو قبض سے نجات دلاتا ہے خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں رکھتا ہے اس کے علاوہ ہڈیوں کی بیماری اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے

یہ آنکھوں کی بینائی کو بھی تیز کرتا ہے اور موتیا سے بچاتا ہے-

وٹامن اے جو پالک میں موجود ہے یہ جلد کو جھریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو نرم اور تر و تازہ رکھتی ہے-
وٹامن k کا پالک میں موجود ہونا ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے اور اعصابی نظام کے لیے انتہائی ضروری ہے-

یرقان اور کھانسی میں مفید ہے پالک خون کو صاف کرتی ہے معدے کی سوزش اور جلن کو دور کرتی ہے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here