برطانیہ میں نماز عید کے لئے آن لائن اندراج سسٹم متعارف-

کورونا کی وجہ سے برطانیہ میں پہلی مرتبہ نماز عید کے لئے آن لائن رجسٹریشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا اور صرف آن لائن رجسٹر ہونے والے افراد ہی عید کی نماز پڑھ سکیں گے- کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ نماز پڑھنے کے لئے بھی آن لائن بکنگ کروانی پڑ سکتی ہے یا کروانی پڑے گی-

کورونا سے بچاؤ کے لئے برطانوی حکومت نے تمام مذاہب کے لئے ایسے ایس او پیز جاری کر دیے  ہیں جس سے اس وبا پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوگی- تاریخ میں پہلی مرتبہ نماز عید کے لئے مختلفو مساجد میں آن لائن  رجسٹریشن  کا آغاز کر دیا گیا ہے تا کہ سماجی دوری اور مخصوص فاصلہ برقرار رکھا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز بھی ادا کی جا سکے گی- رجسٹرڈ افراد کو ملنے والا کوڈ مساجد کے باہر دکھانا لازمی قرار دے دیا گیا- کوڈ دکھاۓ بغیر مساجد میں داخلہ ممنوع قرار. اسکے ساتھ ساتھ اس مرتبہ نماز عید کے لئے خواتین کو مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں صرف 12-65 سال کے افراد ہی اندراج کرانے کے اہل ہوں گے- 

برطانوی حکومت کے مطابق اس مرتبہ عید پر 6-7 اجتماعات ہوں گے ور ہر دو اجتماعات کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے کا وقفہ ہوگا- اس طرح عید کی پہلی نماز 5 بج کر 45 منٹ پر ادا کی جائے گی-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here