اگر تم چاھتے ہو کہ تمہاری کوئی دعا رد نہ ہو تو….

اگر تم چاھتے ہو کہ تمہاری کوئی دعا رد نہ ہو تو یہ عمل کرو

ہر کسی کو اتنی اہمیت دو جتنی وہ تمہیں دیتا ہے اگر کم دو گے تو مغرور کہلاؤ گے اور اگر زیاده دو گے تو خود گر جاؤ گے – کسی انسان کی خوبی کو پہچانوں اور اسے بیان کرو لکین اگر کسی کی خامی مل جائے تو یہاں تمہاری خوبی کا امتحان ہے – جو چغل خور کی بات پر اعتبار کرتا ہے وہ اپنے دوست کو اپنے ہاتھوں سے کھو دیتا ہے- انسان کی اصل اس کی عقل ہے اور اسکی عقل اسکا دین ہے- ہر انسان کی قیمت اسکی عقل کے مطابق ہوتی ہے_
اگر جاہل خاموش رہتے تو لوگوں میں اختلاف نہ ہوتا – اُس شخص میں ہرگز دلچسپی نہ لو جو تم سے دوری احتیار کرتا ہو-  جاہل کے سامنے عقل کی بات مت کرو پہلے وہ بحث کرے گا پھر اپنی ہار دیکھ کے دشمن ہو جائے گا_جو شخص چھوٹی مصیبتوں  پر صبر نہیں کرتا اللہ تعالیٰ اسے بڑی آزمائشوں میں مبتلہ کر دیتا ہے_اپنی ذات کو سمندر کی طرح بناؤ جو اپنے اندر بہت کچھ لینے کے با وجود اوپر سے با لکل پر سکون ہوتا ہے_صبر ایک ایسی سواری ہے جو اپنے سوار کو گرنے نہیں دیتی نہ کسی کے قدموں میں اور نہ کسی کی نظروں سے اگر تم چاھتے ہو کہ تمہاری کوئی دعا رد نہ ہو جائے تو اپنے دن کا آغاز صدقہ دینے سے شروع کیا کرو_انسان کو اسکی برائیوں سمیت قبول کرنے والا ہی اسکا سچا دوست ہوتا ہے ورنہ خوبیاں تو دشمن کو بھی متاثر کرتی ہے_ اپنوں کو اپنے ہونے کا احساس دلاؤ ورنہ وقت آپکے اپنوں کو آپکے بغیر جینا سکھا دے گا_

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here