دنیا کی حیرت انگیز قبر…….

دنیا کی حیرت انگیز قبر

دنیا میں ایسے بہت سے  حیرت انگیز اور دلچسپ مقامات موجود ہیں_ جو سب کی توجہ حاصل کر لیتےہیں، ان منفرد مقامات کی سب سے  خاص بات یہ ہے کہ ان کے بارے میں کوئی نہیں جانتا_مراکش میں ایک ایسی قبر موجود ہے جس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ کسی انسان کی قبر نہیں بلکہ ایک جن کی قبر ہے،

 

جو کہ جنات کا بادشاہ ہے۔یہ  قبر  مقامی طور پر کافی اہمیت کی حامل ہے، مقامی افراد اسے خاص نظر سے بھی دیکھتے ہیں اور منتوں مرادوں کے لیے جانور بھی قربان کرتے ہیں۔ اگر کسی کوکوئی بیماری ہو یا کوئی مشکل آ گئی ہو تو مقامی افراد یہاں آ کر جانور قربان کرتے ہیں اور منت بھی مانتے ہیں۔
شمالی افریقہ میں موجود یہ سفید قبر جنات کے بادشاہ کی ہے، جس کے بارے میں مراکش بھر میں بھی  اورخاص  طور پر یہ مانا جاتا ہے کہ یہ مزار پری اسلامک دور کی ہے، مزار مراکش کے بڑے پہاڑجبل توبکال نامی پہاڑ پر موجود ہے_

ایک اور نظریہ یہ بھی ہے کہ شمہورش نامی جنات کے بادشاہ نے آقائے دو جہاں ﷺ سے ملاقات کی اور پھر اسلام قبول کر لیا_ اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عالم بھی بنے اور جنات کے سردار بھی_مذہبی طور پر اس مقام کو بہت خاص اہمیت  حاصل ہے،
اس مزار سے پہلے بھی یہ مقام مقدس سمجھا جاتا ہے۔دوسری جانب مراکش میں سیدی شمہورش نامی جن کو صوفی بزرگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ملک کے وزراء، پاشا اور روایتی اور سرکاری ملازمین کے درمیان بھی انہیں صوفی بزرگ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔کہا جاتا ہے_

ان صوفی بزرگ کا قد کافی لمبا تھا جبکہ ان کا مزاج بھی کافی منفرد اور حیرت زدہ تھا_جو لوگوں کی توجہ حاصل کرتا تھا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here