پی ایم سی بورڈ نے MDCAT 2021 امتحان کے نصاب کوحتمی شکل دے دی

پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) نے کہا ہے کہ نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ نے ایم ڈی کیٹ (MDCAT) 2021  امتحان کے ڈھانچے اور  نصاب کو حتمی شکل دے دی ہے۔کمیشن نے تصدیق کی کہ اسے منظوری کے لئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھجوا دیا گیا ہے۔

پی ایم سی نے ٹویٹر پر کہاکہ ،

نصاب کی منظوری کے لئے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اجلاس 4 جون کو  ہوگا ۔

پی ایم سی کے صدر ڈاکٹر ارشاد تقی نے اکیڈمک بورڈ کا پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے ان کی لگن اور عزم پر شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here