دال مونگ کا حلوہ

78
دال مونگ کا حلوہ
دال مونگ کا حلوہ

اجزاء :

مونگ دال (1 کپ )
گھی (2/ 1 کپ )
چینی (1 کپ )
الائچی (3-2 عدد )
پانی (3 کپ )
بادام (حسبِ ضرورت )
پستا (حسبِ ضرورت )

بنانے کا طریقہ :

مونگ دال کو صاف کر کے 4-3 گھنٹے تک بھیگو دیں ۔
اب دال میں سے پانی چھان لیں اور دال کو گرائنڈر میں پیس لیں ۔

اب ایک پین میں گھی ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اس میں پیسی ہوئی دال شامل کریں اور ہلکی آنچ پر دال کو بھون لیں یہاں تک کے دال کا رنگ ہلکا براؤن ہونا شروع ہو جائے (بھوننے کے دوران چمچ چلاتے رہیں )۔

دال بھوننے کے ساتھ ایک دوسرے پین میں پانی ڈال کر چولہےپر رکھیں اب اس میں الائچی اور چینی شامل کریں اور پانی کو اُبال لیں تاکہ چینی حل ہو جائے ۔

جب دال ہلکی براؤن ہونا شرو ہو جائے تو اس میں شوگر سیرپ (چینی والا پانی )شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پانی کے خشک ہونے تک پکائیں۔ اب اس میں بادام اور پیستا ڈال کر ہلا ئیں اور حلوے کو چولہے سے اتار لیں ۔

گرما گرم مونگ دال حلوہ کھانے کے لئے بلکل تیار ھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here