ہانڈی دٙم بریانی

ہانڈی دم بریانی

ہانڈی دم بریانی

اجزاء :
چکن (2/ 1 کلو )
ادرک لہسن کا پیسٹ (2/ 1& 1چاۓکاچمچ)
ہلدی پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
لال مرچ پاؤڈر (حسبِ ذائقہ )
دھنیا پاؤڈر (1 کھانےکاچمچ )
گرم مصالحہ(1 چاۓکاچمچ )
نمک (حسبِ ذائقہ )
پیاز (1 درمیانےسائز کا)فرائی کیا ہوا
آئل (4/ 3 کپ)
دہی (2/ 1 کپ )
پودینے کے پتے (1 کپ )
زیرہ(1 چاۓ کا چمچ )
الائچی(3-2 عدد )
دارچینی (1 ٹکڑا )
چاول (2 کپ )30 سے 40 منٹ تک بھگو لیں
ہری مرچ (2 عدد )
زردہ کا رنگ (2/ 1 کھانے کا چمچ )
دودھ (4-3 کھانے کے چمچ )
پانی
آٹا (گھوندا ہوا )

بنانے کا طریقہ :
ایک باؤل میں چکن ڈالیں اور اس میں ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں پھر اس میں زیرہ، لال مرچ پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر ، نمک ،گرم مصالحہ پاؤڈر ،الائچی ،دارچینی، دهنیاپاؤڈر ،پیاز ،پودینے کے پتے ،دہی (پهینٹ کر )اور آئل شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔

( نوٹ : آپ چاہیے تو اس مکسچر کو فوراً استعمال  کر لیں یا پھر 2-1 گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔)

ایک پتيلے میں پانی گرم ہونے کے لئے چولہےپر رکھیں اب اس میں نمک شامل کریں اُبال آنے پر چاول شامل کریں اور 4-3 منٹ تک اُبال لیں اور پھر کسی برتن میں چاولوں سے پانی نکال لیں ۔

مٹی کی ہانڈی کو گرم کر کے اس میں چکن کا مکسچر ڈالیں اور پھر چاول ڈال دیں ۔ اب اس میں دودھ میں مکس کیا ہوا زردہ رنگ ، پودینے کےپتے اور فرائی کی ہوئی پیاز اور تھوڑا سا چاولوں کا پانی شامل کریں ۔

ہانڈی کے کناروں پر آٹا لگا کر ڈھکن اچھی طرح بند کر لیں اور ہانڈی کو پانچ منٹ تک تیز آنچ پر رکھیں اور پھر ہلکی آنچ پر 30 منٹ تک دٙم دیں ۔

چاکو کی مدد سے آٹے کی سیل کو کھولیں اور بریانی کو برتن میں نکال لیں ۔

مزیدار بریانی کھانے کے لئے بلکل تیار ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here