بیف پلاؤ

93
beef pulao

اجزاء:

لونگ (9-10عدد  )
دار چینی (1 عدد )
بڑی الائچی (1 عدد )
ثابت کالی مرچ (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
سونف (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
ثابت سوکھا دھنیا (2/ 1 کھانے کا چمچ )
زیرہ (2/ 1 کھانے کا چمچ )
تیز پات (2 عدد )
بیف (2/ 1 کلو )
پانی (ڈیرھ لیٹر )

ادرک لہسن کا پیسٹ (2 کھانے کے چمچ )
پیاز (2 عدد )درمیانے سائز کے
نمک (حسبِ ذائقہ )
آئل (4/ 1 کپ )
ہلدی پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
دھنیا پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
لال مرچ (حسبِ ذائقہ )
کالی مرچ( 2/ 1چاۓ کا چمچ ) پسی ہوئی
گرم مصالحہ پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
دہی (2/ 1 کپ )
ہری مرچ (2 عدد )
چاول (2/ 1 کلو )30 منٹ تک بھگو لیں

بیف  پلاؤ بنانے کا طریقہ :
سفید مالمل کے کپڑے میں لونگ، دار چینی ،
بڑی الائچی ،ثابت کالی مرچ، سونف،زیرہ، تیز پات
ثابت سوکھادھنیا ڈال کر پوٹلی بنا لیں ۔

اب کوکر میں بیف ڈالیں اور اس میں پانی ،1 پیاز ، ادرک لہسن کا پیسٹ (1 کھانے کا چمچ )، نمک اور پوٹلی شامل کر کے ٢٠-١٥ منٹ پریشر لگا دیں ۔
اب پوٹلی کو نچوڑکر نکال لیں اور گوشت کو بھی نکال لیں ۔

اب پتیلے میں آئل اور پیاز ڈالیں اور پیاز کو ہلکا براؤن کر لیں اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں ۔ پھر اس میں بیف ،نمک ،لال مرچ ، ہلدی پاؤڈر ، دھنیا پاؤڈر ، کالی مرچ ، گرم مصالحہ پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں ۔

اب اس میں دہی ڈالیں اور تیز آنچ پر گوشت کو اچھی طرح بھون لیں ۔ پھر اس میں ہری مرچ شامل کریں اور 3 کپ یا حسبِ ضرورت یخنی ڈال کر مکس کریں ۔
اب اس میں چاول ڈالیں اور تیز آنچ پر پکائیں یہاں تک کے پانی خشک ہو جائے ۔
اب چاولوں کو 10منٹ تک دم دے دیں ۔

مزیدار بیف پلاف کھانے کےلیے بلکل تیار ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here