مزیدار چاکلیٹ ڈونٹس اب گھر پر تیار کریں

donuts

مزیدار چاکلیٹ ڈونٹس اب گھر پر تیار  کریں وہ بھی آسانی سے-

اجزاء مقدار: 
دودھ (ڈیڑھ کپ) 
میدہ (چار کپ) 
چینی (دو چمچ) 
نمک (دو چٹکی) 
انڈا (ایک عدد) 
تیل (ایک چوتھائی کپ) 
پسی چینی (ایک کپ) 
کوکو پاؤڈر (چار چمچ)
کریم (دو چمچ) 
انسٹنٹ خمیر (دو چمچ) 
ڈو بنانے کی ترکیب:
ڈیڑھ کپ دودھ کو نیم گرم کرلیں اور اس میں دو چمچ چینی اور انسٹنٹ خمیر کے دو چمچ شامل کر دیں۔ پانچ منٹ کے لیے اس کو سائیڈ پر رکھ دیں۔ اب معدے میں ایک عدد پھینٹا ہوا انڈا اور ایک چوتھائی کپ تیل شامل کردیں۔
اب دودھ کا کب میں دین شامل کریں اور ڈو بنا لیں۔
(نوٹ: دھیان رہے کہ آٹا نرم ہونا چاہیے ورنہ دو صحیح سے پھولے گی نہیں)
ڈو کو ایک گھنٹے کے لیے ڈھک کر رکھ دیں تاکہ ڈو2 گنا تک پھول جائے. اب ڈو کو ایک انچ موٹا بیل لیں اور ڈونٹ کٹر سے کاٹ لیں۔ اگر ڈونٹ کٹر نہیں ہے تو آپ کسی بھی گول ڈھکن سے گول کاٹ کر درمیان میں چھوٹے ڈھکن سے سوراخ کر لیں اور ڈونٹس کی شیپ بنا لیں۔ اب پانچ منٹ کے لیے ڈونٹ کو ایک سائیڈ پر رکھ دیں تاکہ پھول جائیں۔
فروسٹینگ:
فروسٹنگ بنانے کے لئے ایک کپ پیسی چینی اور 4 چمچ کوکو پاؤڈر لے اور اس میں دو چمچ کریم مکس کر لیں۔ فروسٹنگ تیار ہے۔
اب گرم تیل میں ہلکا براؤن فرائی کر لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد چوکلیٹ فروسٹنگ لگا لیں مزیدار ڈونٹ تیار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here