مٹن وائٹ کری

92
mutton krahi

اجزاء: 

مٹن (1 کِلو )
ادرک لہسن کا پیسٹ (1 چاۓ کا چمچ )
پیاز (1 عدد )بڑا
آئل (2/ 1 کپ )
کالی مرچ (1 چاۓ کا چمچ )
زیرہ (1 چاۓ کا چمچ )
نمک (حسب ذائقہ )
دہی (1 پاؤ )
کریم (1 پیک )
ثابت گرم مصالحہ( 2/ 1 چاۓ کا چمچ )
دھنیا پاؤڈر (1چاۓ کا چمچ )
ہری مرچ (4-3 کٹی ہوی )
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا )
پانی (حسبِ ضرورت )

ترکیب :
دیگچی میں مٹن، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈالیں اب اس میں پانی شامل کر کے ڈھکن سے ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر گوشت کے گلنے تک پکائیں۔

کڑاہی میں آئل گرم کر کے اس میں زیرہ، ثابت گرم مصالحہ ڈالیں اورپیاز ڈال کر 1 منٹ تک بھون لیں۔ پھر اس میں مٹن شامل کریں اور تیز آنچ پر اچھی طرح بھون لیں ۔اب اس میں دہی (پھینٹ کر ) ڈالیں اور دہی کا پانی خشک ہونے تک پکائیں پھر اس میں کالی مرچ ،دھنیا پاؤڈر اور ہری مرچ شامل کریں اور دھیمی آنچ پر 4-3 منٹ کے لیے پکائیں۔اب اس میں کریم شامل کر کے 3-2 پکائیں۔آخر میں ہرا دھنیا شامل کریں ۔

مزیدار وائٹ مٹن کھانے کے لیےتیار ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here