آلو اور قیمہ کی پیٹیز

آلو اور قیمہ  کے کباب  

اجزاء :

قیمہ مٹن (2/ 1 کلو )
آئل (حسبِ ضرورت )
ادرک لہسن پیسٹ (1 کھانے کا چمچ )
پیاز (1 عدد )
ہری مرچ (3-2 عدد )
لال مرچ پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
دهنیا پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
ہلدی پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
زیرہ پاؤڈر (2/ 1 چاۓ کا چمچ )
گرم مصالحہ (1 چاۓ کا چمچ )
نمک (حسبِ زائقہ)
ہرا دهنیا (2 کھانے کے چمچ )
لیموں کا رس (1 کھانے کا چمچ )
آلو (3 عدد ) اُبلےھوۓ
انڈا (1 عدد )
بریڈ كرمبس
پانی

بنانے کا طریقہ :

برتن میں ایک کھانے کا چمچ آئل گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اورباریک کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کریں اور اچھی طرح ہلائیں۔اب پیاز شامل کریں اور ہلکا سا گولڈن کر لیں
اب اس میں قیمہ ڈالیں اور تیز آنچ پر بھون لیں ۔لال مرچ پاؤڈر،
دهنیا پاؤڈر ،ہلدی پاؤڈر ، زیرہ پاؤڈر ،گرم مصالحہ اور نمک شامل کر کے اچھی طرح ہلائیں اور 4-3 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں۔اب اس میں ایک سے ڈیرھ کپ پانی شامل کریں اور ڈهانپ کر ہلکی آنچ پر 30 منٹ تک پکائیں۔

اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور تیز آنچ پر بقیہ پانی خشک کرلیں ۔قیمہ کو چولہے سے اتارکر ٹھنڈاکر کر لیں ۔

اب اُبلے ھوۓ آلو کو میش کر لیں اور ان میں ایک کھانے کا چمچ بریڈ كرمبس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں ۔
ایک باول میں انڈے پھینٹ لیں اور پلیٹ میں بریڈ كرمبس نکال لیں ۔

اب اپنے ہاتھوں کو آئل سے گريس کریں اور تھوڑا سا آلو کا مکسچر لے کر پتلی سی ٹکی بنائیں اور اس میں ایک چمچ قیمہ رکھیں اور آلو کی ٹکی کے کناروں کو ملا کر کباب کی شکل دے لیں ۔
اسی طرح سارے مکسچر کے کباب بنا لیں ۔

اب ایک کڑ اہی میں تیل گرم کریں اور کباب کو انڈے میں ڈِپ کر کے اس پر بریڈ كرمبس لگا ئیں اور فرائی کر لیں ۔

گرما گرم قیمہ کی پیٹیز کھانے کے لیے ہیں بلکل تیار ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here