اداکارہ عروہ حسین عوام پر برس پڑیں

29
اداکارہ عروہ حسین عوام پر برس پڑیں 1

 حال ہی میں کراچی میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے جہاں  53 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے وہاں بڑے پیمانے پر تباہی بھی مچا دی ہے ۔ جسکی وجہ سے 23 ہلاکتیں ہوئیں اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔ اس صورت حال نے کراچی کی عوام کو خوف زدہ  کردیا ہے۔
اسی صورت حال کے پیش نظر مشہور ماڈل اور اداکارہ عروہ حسین نے بھی ٹویٹر پربارشوں میں ہونے والی تباہی پر غم کے ساتھ غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے شہر کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن کیا بحثیت شہری ہم نے اپنی ذمداری پوری کی ہے  کیا؟
عروہ حسین نے لکھا کہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے ہمیں کم از کم اپنی کالونی یا محلے کے مسئلے کو ہی خود حل کرلینا چاہیئے ہم تو جگہ جگہ سڑکوں میں کچرا پھینکنے سے بھی باز نہیں آتے۔
عروہ حسین نے کہاکہ عوام کو حکومت کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہیئے، ہم میں سے کتنے مسئلے کے حل کے لیے عملاً میدان میں آئے؟ سب کچھ حکومت کا کام نہیں ہوتا ۔ خود بھی کچھ سوچیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھنے کے علاوہ کیا ہی کیا ہے ؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here