عمران خان آج سے میرے وزیر اعظم نہیں رہے اداکارہ آمنہ الیاس

amna ilyas

عمران خان آج سے میرے وزیر اعظم نہیں رہے اداکارہ آمنہ الیاس

وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز ملک میں ذیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے میں لوگوں سے براہ راست ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا تھا ،

“جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو عصمت دری کے واقعات بڑھ جائیں گے۔” وزیر اعظم کے بیان نے سوشل میڈیا پر ایک جنگ کو جنم دیا۔ انسانی حقوق کے گروپوں ، بشمول متعدد نمایاں خواتین ، نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور وزیرِ اعظم سے بیان واپس لانے کا مطالبہ کیا۔
اداکارہ آمنہ الیاس نے وزیر اعظم کے بیان پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا “میری وزیرِاعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ براۓ مہربانی اپنی بات کی وضاحت کریں”۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ” جتنا فوکس آپ نے ولگیریٹی (فحاشی) پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا ۔

اداکارہ نے کہا کہ” جناح اور بھٹو کے بعد آپ واحد وزیر اعظم ہیں جن کی بات پورے پاکستان میں سنی جاتی ہے۔ آپ نے کہا ار طغرل دیکھیں ، پورے پاکستان نے اسے دیکھا ،

آپ نے کہا فلانی کتاب پڑھیں ، پورےپاکستان نے پڑھی ۔ تو آپ کو کب احساس ہوگا کہ آپ کے بیان سے کتنا نقصان ھونے والا ہے”۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ” مجھے لگتا تھا کہ آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح غیر ذمیدار نہیں ہیں اس لیے آپ کو ووٹ دیا تھا”۔ ادکارہ نے وزیرِ اعظم سے درخواست کرتے ہو کہا کہ “ویسے بھی آپ کو یو ٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو پلیز اپنا بیان واپس لیں ورنہ کم از کم آپ میرے لیے آج سے وزیر اعظم نہیں ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here