اداکارہ زویا ناصر نے اپنی منگنی کیوں توڑ دی۔۔۔جانیئے!

اپنے فیصلے کو “اٹل” قرار دیتے ہوئے اداکارہ زویا ناصر نے کہا کہ بیتزمان کا فلسطین اور پاکستان سے متعلق تبصرہ ان کے فیصلے کا باعث بنا۔

اداکارہ زویا ناصر نے فلسطین اور پاکستان کے بارے میں دیے گئے کرسچن بیتزمان کے تبصرے سے انٹرنیٹ پر جنم لینے والے ایک وسیع تنازعے کے بعد وی لاگر کرسچن بیتزمان سے اپنی منگنی ختم کردی۔

سوشل میڈیا پر یہ اعلان کرتے ہوئے ، انہوں نے بیتز مین کو “خوشحال مستقبل” کی دعا دی۔

اس سال کے شروع میں اداکارہ زویا ناصر نے وی لاگر کرسچن بیتزمان کے بہاماس میں پرپوز کرنے کے بعد منگنی کی تھی۔

زویا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ،

“بھاری دل کے ساتھ میں اعلان کر رہی ہوں کہ کرسچن بیتزمان اور میں اب شادی نہیں کر رہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ،

“میری ثقافت ، میرے ملک ، میرے عوام اور میرے مذہب کے بارےمیں بیتزمان کے موقف میں اچانک تبدیلی میرے لیے یہ مشکل اور اٹل فیصلہ لینے کا باعث بنی۔کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن سے قطع نظر نہیں کیا جاسکتا ، اس لئے ، الگ ہوجانے کا فیصلہ کیا۔ ایک دوسرے کے ساتھ عاجزی ، رواداری اور احترام وہ خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے۔ میں اپنے اللہ سے منتظر ہوں کہ وہ مجھے اس دنیاوی جذباتی دھچکے سے نمٹنے کے لئے طاقت فراہم کرے۔”

زویا ناصر نے کہا ،

” میں کرس کے روشن اور خوشحال مستقبل کی خواہش کرتی ہوں۔”

اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر بیتزمان کی آراء نے انہیں انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں لایا تھا۔ تنقید کی نذر ہونے کے ساتھ ہی ، اس کا سوشل میڈیا پر کچھ پاکستانیوں کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ، اور جب بیتزمان نے پاکستان پر تنقید کی تو صارفین مشتعل ہوگئے۔بیتزمان نے اس وقت تنقید کو دعوت دی جب انہوں نے فلسطینیوں کے لئے احتجاج کرنے والے پاکستانیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ،

“سوشل میڈیا کبھی بھی حکومت اور سیاست کے خلاف نہیں جیت پائے گا۔جو کچھ مین سٹریم میڈیا پر ہے اسے بانٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔”

بیتزمان نے فلسطین کے لئے آواز اٹھانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا،

“جب آپ اپنے ہی ملک کو لوٹ رہے ہو ، اپنے لوگوں اور برادری کی مدد نہیں کررہے ہو تو دوسروں کے لئے بُرا محسوس کرنا بند کرو۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here