اداکار فیروزخان کا جنسی ہراسانی کی روک تھام کےلیےبڑا اقدام

44
اداکار فیروز خان کا جنسی ہراسانی کو روکنے کے لئے بڑا اقدام

اداکار فیروز خان کا جنسی ہراسانی ، بے جا دباو اور نامناسب رویوں کا سامنا کرنے والی خواتین کی مدد کے لیے انفرادی سطح پر پہلا پورٹل بنانے کا اعلان  .

کراچی میں پانچ سالہ بچی مروہ ، روالپنڈی میں معذور خاتون اور موٹروے پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے. اداکار فیروز خان بھی ان واقعات پر دل گرفتہ نظر آتے ہیں اور معاشرے میں خواتین کے تحفظ کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں.

انہوں نے انسٹاگرام پر خواتین کے تحفظ کے لیے ایک پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے جس پر ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین مدد حاصل کر سکتی ہے یہ انفرادی سطح پر بنایا گیا پہلا پورٹل ہو گا.

اداکار فیروز خان نے ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کو یہ پیغام دیا کہ وہ مضبوط رہے اور مجرموں سے کبھی خوفزدہ نہ ہو ، بہادری سے اپنے حقوق اور انصاف کے لیے ڈٹ جائیں ۔

فیروزخان نے کہا کہ خواتین پورٹل پر رابطہ کریں ہم آپ کے پیغامات کا فوری جواب دیں گے اور ہر لڑکی کو انصاف دلائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here