گلوکار آئمہ بیگ کب شادی کر رہی ہیں ؟

11
aima baig

گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری کی دوستی سے تو ہر کوئی واقف ہے ، دونوں بہت کم وقت میں ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بن گئے اور اب ہر تقریر میں ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں تاہم دونوں نے اس سے پہلے اپنے تعلق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی لیکن پہلی بار آئمہ دل کی بات زبان پر لائی ہیں –
آئمہ بیگ نے ایک ٹی وی شو کے مارننگ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ادکار شہباز شگری سے اپنے تعلق اور شادی سمیت مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر بات کی

گلوکارہ کا کہنا تھا ہم دونوں سے متعلق جو بھی افواہیں ہیں وہ سب درست ہیں ، ہماری پہلی ملاقات تب ہوئی جب میں ‘ پرے ہٹ لو ‘ کے لیے گانا ریکارڈ کر رہی تھی اور مجھے شہباز کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا وہ بہت پُر سکون انسان ہے
آئمہ بیگ نے کہا کہ میری اور شہباز کی ذہنی ہم آہنگی بہت اچھی ہے اور ہم جب ساتھ ہوتے ہیں تو اچھا لگتا ہے اور ان کا رویہ میرے ساتھ دوستانہ ہوتا ہے اگر آپ کو ہمسفر کی صورت میں دوست مل جائے تو اس سے زیادہ اور کیا چاہیے جب شو میں ان سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو آئمہ نے کہا کہ بس مجھے تھوڑا بڑا ہونے دیں ، پھر ہم ضرور شادی کا سوچیں گے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here