مشہور اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنی زندگی کو دیا ایک نیا موڑ کیا ایک دفعہ پھر بندھ گئیں شادی کے بندھن میں؟

amna sheikh

لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ آمنہ شیخ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پیج پر کچھ ایسی تصاویر شیئر کیں جس نے انکے فینز  میں تہلکا مچا دیا-

یاد رہے کہ اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا وہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز میں سے ایک تھیں ان کا پہلا ڈرامہ  ایک ٹیلی فلم بارش میں دیوار تھا جو کہ 2008 میں نشر ہوا۔دل  ناداں ان  کے کیریئر کا ایک ایسا ڈرامہ ہے جس کے لیے انہیں لکس ایوارڈ آف بیسٹ ٹیلنٹ بھی دیا گیا-

جو تصاویرانھوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی تہیں ان میں پہلی تصویر میں تو محض بسم اللہ رحمن الرحیم لکھا ہوا تھا جبکہ دوسری تصویر نے شائقین  میں تجسس پیدا کر دیا اس تصویر میں ایک بچے مرداورعورت کا ہاتھ صاف نظر آرہا ہے اور آمنہ  کے ہاتھ میں انگوٹھی بھی موجود ہے اس انگوٹہی نے سب کے ذہن میں سوال پیدا کر دیے آمنہ شیخ نے اس پر کوئی caption  نہیں دیا تھا اور شاید یہی وجہ کے لوگ جاننا چاہتے تھے کہ آخر ماجرا کیا ہے اور فینز کے تجسس میں اضافہ ہوگیا-

 آمنہ کی پہلی شادی 2005 میں Mohib Mirza سے ہوئی تھی 12 سال ایک بندھن میں گزارنے کے بعد جانے کیوں انہوں نے اپنی راستے الگ کر لیے اس بات کا اعتراف  Mohib نے اکتوبر 2019 میں اپنے  ایک شو میں کیا تھا کہ وہ اور آمنہ اب اکٹھے نہیں ہیں ان میں طلاق ہو چکی ہے اور ان کے راستے  الگ ہو چکے ہیں-

ان کے شوہر کون ہیں  اور کیا کرتے ہیں کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں  اس بارے میں انہوں نے ابھی تک کسی قسم کی وضاحت نہیں کی-

اتوار کی صبح کو آمنہ نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک اور تصویر شیئر کر دی جو کہ ان کی اور ان کے  شوہر کی تھی یہ بات تو واضح ہے کہ ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے وہ کون ہے کیا کرتے ہیں اور کس شعبے سے تعلق رکھتے ہیں یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آئی اس تصویر پر بھی کوئی کیپشن موجود نہیں ہے آمنہ کے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی ہے اور وہ اپنے ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے ہوئے ہیں

سوشل میڈیا پر ان کے فینز کی بڑی تعداد انہیں مبارکباد دیتی نظر آ رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here