ماورا کا تازہ ترین فوٹوشوٹ جس میں وہ خطرناک حد تک سلم اور سمارٹ نظر آرہی ہیں

mawra hucane

اپنا سارا وزن اور دماغ ضائع کر دیا ۔۔۔۔۔اس ٹائٹل کے ساتھ ماورانے اپنے انسٹاگرام پیج پر کچھ تصویریں شیئر کیں جس میں وہ بے حد سلم نظر آ رہی ہیں ان تصاویر کو لے کر ان کےشائقین نے مختلف طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے-

جیسے ہی یہ تصویریں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئیں لوگوں کی حیرانی کی انتہا نہ رہی کیا واقعی ہی ماورا نے اس حد تک وزن کم کرلیا ہے اور پھر یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور لوگ طرح طرح کی رائے کا اظہار کرنے لگے
کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی اتنی سلم ہیں انھیں مزید وزن کم نہیں کرنا چاہیے تھا ان کے لیے اب وہ بیمار نظر آ رہی تھیں۔
کچھ کے مطابق وہ پہلے ہی بے حد کمزور تھیں اور انہیں مزید وزن کم کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
کچھ شائقین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ محض ایڈیٹنگ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
کچھ کے مطابق شاید کپڑے کا ڈیزائن ایسا ہے کہ وہ اس حد تک سلم لگ رہی ہیں ۔ماورا پاکستان انڈسٹری کی ایک جانی پہچانی ایکٹریس ہیں۔اور سوشل میڈیا پر ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔اس حقیقت کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ سوشل میڈیا میں اپنا مقام قائم رکھنے کے لیے انہیں فٹنس کا بے حد خیال رکھنا پڑتا ہے اور اس کے لیے انھیں کیا کیا کچھ نہیں کرنا پڑتا۔
سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو لے کر ماورا کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور آخرکار انہیں سوشل میڈیا سے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے پڑیں۔
ماورا آجکل ڈرامہ سیریل ثبات میں نظر آ رھی ہیں اور ان کے رول کو شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں ۔ماورا اپنی اصل زندگی میں بھی اتنی ہی معصوم ھیں جتنی وہ نظر آتی ہیں

کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہارکریں کہ ماورا نے وزن کم کرکے درست کیا یا نہیں؟ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here