پہلی پاکستانی ویب سیریز “چُڑیلز ” کو ملک بھر میں پذیرائی حاصل

62
پہلی پاکستانی ویب سیریز _چُڑیلز _ کو ملک بھر میں پذیرائی حاصل (1)

ZEE5 سے نشر ہونے والی پہلی پاکستانی ویب سیریز “چُڑیلز ” کو ملک بھر میں کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ مشہور پاکستانی اور برطانوی فلم نگار” عاصم عباسی ” کی لکھے گئے 10 اقساط پر مشتمل اس سیریز کے پہلے سیزن کی کہانی اور پلاٹ کو جہاں بہت سراہا گیا وہی اس سیریز کے نماياں کرداروں نے اپنی اداکاری سے مداعوں کے دل موہ لیے ۔
اس سیریز کے نماياں کرداروں میں
ثروت گیلانی (سارا )
نمرہ بُچہ (بتول جان )
مہر بانو (زبیدہ )
يسرا رضوی (جُگنو )
شامل ہیں ۔

شہرِ کراچی میں ریکارڈ کی گئی اس سیریز کا بنيادی مقصد اس منافق معاشرے کو بےنقاب کرنا ہے جہاں عورتوں کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے اور ان کو مردوں کے مقابلے کم تر سمجھا جاتا ہے ۔عاصم عباسی نے کا اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ”چڑیلز اُن مضبوط خواتین کی کہانی ہے جنہوں خود کو دریافت کرنے اور بااختیار بننے کے سفر کا آغاز کیا “ان کا مزید کہنا تھا کہ” میرا یقین ہے کہ چڑیلز مناسب موضوعات کے ساتھ بروقت شو جو عالمی سطح پر ناظرین کے ساتھ گونج اٹھے گا ۔”

جہاں مداعوں تجسُس اور مزاح سے بھرپور اس سیزن کو خوب سراہا وہی اسے بہت زیادہ تنقید کا سامنا بھی رہا جہاں لوگوں نے اس کے بہترین پلاٹ کی تعریف کی وہی سیریز میں شراب اور نازیبہ زبان کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here