قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 9مارچ سے ہو گا

قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن
قومی ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ کا آغاز 9مارچ سے ہو گا,

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 9 مارچ سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں جب کہ ایونٹ میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، ٹیم ایونٹ، امیچور، ڈیف (مینز اینڈ ویمنز) اور میڈیا کیٹیگریز کے مقابلے منعقد کیے گئے ہیں۔ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی۔

چیمپئن شپ کی فائنل تقریب 13 مارچ کو ہوگی، ایونٹ میں دس لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here