ہواوے کی اونچی اڑان …!

huawei pakistan

ہواوے نے تمام موبائل کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا-
موبائل فون بنانے والی معروف کمپنی ہواوے نے سیمسنگ کو شکست دیتے ہوئے سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کی معروف کمپنی ہواوے دنیا بھر میں سب سے زیادہ موبائل فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی ہے۔ اس نےجنوبی کوریا کی نامور کمپنی سیمسنگ کو برے طریقے سے پچھاڑ دیا ہے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال کا ڈیٹا مرتب کرنے والی، بین الاقوامی ادارے (آئی ڈی ٹریکر) کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی موبائل فون کمپنی ہواوے نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں پانچ کروڑ اسی لاکھ فون فروخت کۓ۔ جبکہ اس دوران سیمسنگ پانچ کروڑ سینتیس لاکھ موبائل فون فروخت کرسکی۔ انڈسٹری ٹیبل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں ہواوے کے موبائل فون سیمسنگ سے زیادہ فروخت ہوۓ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہواوے کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا بھی ہے لیکن ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے مفصرین کے مطابق امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے باوجود ہواوے کی تمام مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہواوے کے کل فونز میں سے 70 فیصد چین میں خریدے گئے۔ جبکہ اس وقت سیمسنگ چینی مارکیٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا مصنوعات میں غیر معمولی اضافہ ہوااور ہواوے اپنے صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہواوے کی فروخت چینی مارکیٹوں میں زیادہ ہوئی۔  کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بہترین مستقبل کے لیے عالمی منڈی تک رسائی حاصل کریں۔ واضح رہے کہ ہواوے دنیا بھر میں ٹیلی کام نیٹ ورکنگ کی مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنی ہے۔ جو ان دنوں امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کی لپیٹ میں ہے۔امریکہ میں رواں برس مئی میں ہواوے  اور اس کے ستر سے زائد اس کے ذیلی اور منسلک کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ہواوے کمپنی چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور وہ اپنے آلات کو جاسوسی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ہواوے کمپنی نے امریکہ کے الزام کو بے بنیاد قرار دیااور واضح کیا کہ اس کا چینی حکومت کے ساتھ اس معاملے میں کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا الزام بے بنیاد ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here