ایمن خان نے بغیر جم جائے وزن کم کیسے کیا ؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

ایمن خان نے بغیر جم جائے وزن کم کیسے کیا ؟ راز سے پردہ اٹھ گیا 1

ایمن خان پاکستان کی مشہور اداکارہ ہے اور لوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں مگر شادی اور بیٹی عمل کی پیدائش کے بعد ایمن کا وزن کافی زیادہ بڑھ گیا تھا ایک انڑویو میں جب ایمن سے پوچھا گیا کہ انھوں نے اتنی جلدی اتنا وزن کیسے کم کیا تو ان کا جواب بہت حیرت کن تھا جس کے بارے میں جان کر کوئی بھی وزن کم کر سکتا ہے

ایمن خان نے بتایا کہ انھوں نے کسی بھی ماہر غذائیت سے ڈائٹ پلان نہیں بنوایا اور نہ ہی جم گئی بلکہ انہوں نے گھر کے دیسی ٹوٹکوں کا استعمال کیا :

• اجوائن اور دار چینی کا استعمال:

ایمن خان نے کہا کہ اجوائن اور دار چینی کو پانی میں ابال کر کہوہ بنا لیں اور اس کا استعمال کریں اس چائے میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ جسم میں موجود چکنائی کا خاتمہ کرتی ہے-

• ڈائٹ پلان :

ایمن نے کہا کہ انہوں نے روٹی اور چاول کا استعمال بلکل نہیں کیا زیادہ سے زیادہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کیا-

بلیک کافی :

ایمن نے کہا کہ وزن کم کرنے کے لئے بلیک کافی بہت مفید ہے دن میں ایک بار اس کا استعمال کرتی تھی-

ٹریڈ مل پر ایکسرسائز :
ایمن خان نے بتایا کہ وہ گھر موجود ٹریڈ مل پر آدھا گھنٹہ واک کرتی تھی

کم مصالحے اور پانی کا استعمال :

ایمن نے بتایا کہ انہوں نے زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کیا اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم مصالحے والے کھانے بھی وزن کم کرنے میں بہت مفید ثابت ہوئے-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here