مارننگ شو میں لوگوں کو رلایا جاتا ہے ، نور بخاری کی ندا یاسر پر تنقید

مارننگ شو میں لوگوں کو رلایا جاتا ہے

مارننگ شو کی ہوسٹ ندا یاسر نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والی مروہ کے والدین کو شو میں بلا کر ان سے بچی کے کیس سے متعلق غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پر کئی دنوں سے شدید تنقید کی زد میں ہیں

عامر لیاقت کی سابق بیوی بشری اقبال نے بھی ندا یاسر کی اس حرکت پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ “ خدارا یہ قوم کی بچیاں ہیں ، ہماری بیٹیاں ہیں ان کے ساتھ پہلے زیادتی ہوتی ہے اس کے بعد بار بار زیادتی ہوتی ہے

بشری نے کہا ان کے گھر والوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے انہیں نوچ نوچ کر اپنی کمائی کا ذریعہ بنایاجاتا ہے یہ دکھ ہم سب کا اجتماعی دکھ ہے ان ریپ کیسز کے خلاف آواز بنیں نہ کہ ان کی تکلیف میں اضافے کا باعث!!
دوسری جانب ندا یاسر نے ایک ویڈیو میں مروہ کے والدین کو شو پر بلانے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچی کے والدین کو خود نہیں بلایا تھا انہوں نے خود آنے کی فرمائش کی تھی لیکن وقار ذکاء نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ندا یاسر جھوٹ بول رہی ہے مروہ کے والدین نے شو میں جانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here