لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

لیونل میسی رواں ماہ سعودی
لیونل میسی رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے,

سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ارجنٹائن کے فٹ بال اسٹار لیونل میسی رواں ماہ میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر سیاحت نے کہا کہ میں نے ایک بار پھر سعودی سیاحت کے سفیر اور اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ رواں ماہ سعودی عرب کے دوسرے دورے پر سعودی سیاحتی مقامات پر خوش آمدید کہا۔ لطف اٹھائیں، وہ اپنے سفر کے دوران ہمارے غیر معمولی تجربات اور ہمارے لوگوں کی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔

سعودی وزیر سیاحت نے مئی 2022 میں ایک ٹویٹ کہا تھا کہ جس میں ان کا انکشاف تھا کہ سب سے زیادہ گولڈن بال ایوارڈ جیتنے والے میسی سعودی سیاحت کے سفیر بن گئے ہیں۔

میسی نے گزشتہ سال سعودی عرب بالخصوص جدہ اور بحیرہ احمر کا دورہ کیا، وہ اس سے قبل بھی کئی مواقع پر بطور کھلاڑی وہاں جا چکے ہیں۔

ان کا آخری دورہ پچھلے سال جنوری میں ریاض کی سیزن ٹیم کے خلاف پیرس سینٹ جرمین کے میچ کے دوران کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here