نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں مقابلے جاری

_نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم (1)
نیا ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں مقابلے جاری,

نیا ناظم بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ نیا ناظم آباد کرکٹ سٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں مقابلے جاری ہیں۔

رحمان سی سی نے رحمان ہیلتھ کیئر کو نو وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔ رحمان ہیلتھ کیئر کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 86 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سب سے زیادہ 23 رنز ایکسٹرا تھے۔

شاہ زیب بھٹی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ولید عدیم نے 2 بولرز کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ارحم سی سی نے ہدف 12ویں اوور میں ایک وکٹ پر باآسانی حاصل کر لیا۔

سلیمان سلیم نے 48 اور عمران شاہ نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ شاہ زیب بھٹی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرے میچ میں کینٹ واریئرز نے اے زیڈ رئیل اسٹیٹ کو 71 رنز سے شکست دی۔

کینٹ واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ اختر خان نے 52 گیندوں پر 3 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

آصف محمود نے 30 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ جواب میں آزاد رئیل اسٹیٹ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔ اویس ضیاء نے 47 رنز بنائے۔ ارسلان فرزند نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اختر خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں مومن سیڈز کا مقابلہ اے زیڈ رئیل اسٹیٹ سے شام 7:30 پر ہو گا جبکہ دوسرے میچ میں ہیلا ڈوس ٹیم کا مقابلہ اٹک اسپورٹس سے رات 11:15 پر ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here