نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ: کے پی ٹی کی مریم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا,

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ: کے پی ٹی کی مریم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا, پاکستان باکسنگ فیڈریشن (PBF) کے زیراہتمام اور کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) کے تعاون سے منعقدہ چیئرمین KPT 40 ویں men’s اور چوتھی خواتین کی قومی باکسنگ چیمپئن شپ میں KPT کی مریم نے خواتین کے فلائی ویٹ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا،

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ: کے پی ٹی کی مریم نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا,

خواتین کے فلائی ویٹ فائنل میں کے پی ٹی کی مریم نے آرمی کی رمشا کو 4-1 سے ہرا کر چیمپئن شپ کا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

سیمی فائنل مقابلوں میں نیوی کے تنویر احمد نے مینز مڈل ویٹ میں واپڈا کے کرار حسین کو، مینز ویلٹر ویٹ میں آرمی کے گل زیب نے بلوچستان کے ضیاء الرحمان کو اور دوسرے سیمی فائنل میں آرمی کے سیفول منان نے سندھ کے زاہد پٹھان کو زیر کیا۔ جس کے بعد انہوں نے فائنل میں جگہ بنائی۔

مردوں کے 80 کلوگرام کے سیمی فائنل مقابلوں میں نیوی کے حسنین نے کے پی ٹی کے حارث رشید کو اور آرمی کے ذیشان علی نے پی اے ایف کے محمود الحسن کو 5-0 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

پانچ روزہ قومی چیمپئن شپ میں مردوں کے 13 اور خواتین کے 7 ویٹ کیٹیگری کے مقابلے شیڈول ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here