کراچی گیمز 2023 ویٹ لفٹنگ مقابلے

کراچی گیمز 2023 ویٹ لفٹنگ مقابلے
کراچی گیمز 2023 ویٹ لفٹنگ مقابلے,

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا ہے کہ کھلاڑی زندگی میں آنے والے چیلنجز کا احسن طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے یہ بات کورنگی نمبر 5 میں واقع نسیم حمید اکیڈمی میں کراچی گیمز 2023 کے سلسلے میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے شرکاء سے ملاقات اور کامیاب ویٹ لفٹرز کو میڈلز دینے کے بعد کہی۔ اور ان کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویٹ لفٹنگ سمیت دیگر کھیلوں میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی گیمز میں حصہ لینے والے ویٹ لفٹرز صوبائی اور قومی سطح کے کھلاڑی ہیں اور مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ویٹ لفٹنگ کا معیار اس چیمپئن شپ میں مقابلہ بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی ویٹ لفٹنگ کے کھیل کے فروغ کے لیے ہر سطح پر اقدامات کرے گی، نسیم حمید اکیڈمی کورنگی میں خواتین کے لیے خصوصی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، انھوں نے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ویٹ لفٹرز کو مبارکباد دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈلز نہ حاصل کرنے والے کھلاڑی مایوس نہ ہوں اور مستقل مزاجی کے ساتھ اس کھیل میں اپنی صلاحیتیں حاصل کرتے رہیں اور ایک دن وہ بھی ضرور کامیاب ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here